ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : مرڈیشور میں 20 اور 21 دسمبر کو منعقد ہوگا بی جے پی ریاستی عہدیداران کا اجلاس

بھٹکل : مرڈیشور میں 20 اور 21 دسمبر کو منعقد ہوگا بی جے پی ریاستی عہدیداران کا اجلاس

Sat, 17 Dec 2022 19:12:38    S.O. News Service

بھٹکل 17 / دسمبر (ایس او نیوز) درپیش اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹیوں کی سرگرمیاں ضلع شمالی کینرا میں رفتار پکڑنے لگی ہیں ۔ کچھ دن پہلے کمٹہ میں کانگریس کا ایک اہم ترین عام اجلاس منعقد ہونے کے بعد اب بی جے پی کے ریاستی عہدیداران کا اجلاس مرڈیشور کے آر این ایس ہال میں 20 اور21 دسمبر کو منعقد ہونے جا رہا ہے ۔

    موصولہ تفصیلات کے مطابق ریاستی صدر نلین کمار کٹیل ، آرگنائزنگ سیکریٹری اور دیگر ریاستی سطح کے لیڈران کے علاوہ  مختلف اضلاع سے بی جے پی کے صدوراس اجلاس میں شریک ہونگے ۔ اس اجلاس میں شرکت کرنے والے بی جے پی کے تمام مندوبین کے لئے مرڈیشور ہائی وے ہوٹل میں قیام کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ 

    قابل ذکر بات یہ ہے اس اجلاس میں وزیر اعلیٰ بسوا راج بومئی اور سابق وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا  کے بارے میں ابھی کوئی قطعی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔ 


Share: